اپنے گھر کے لئے بہترین رنگ کا انتخاب کریں

Share This Story, Choose Your Platform!

اپنے گھر کے لئے بہترین رنگ کا انتخاب کریں

رنگ ہمارے جزبات کی عکاسی کرتے ہیں۔عمارتی ڈیزائن کی دنیا میں، رنگ اور اس کے تاثرات کا اہم کردار ہوتا ہے۔ کلر سائکولوجی کے مطابق ہر رنگ کے انسانی ذہن و جسم پر مختلف اثرات ہوتے ہیں۔ بلڈنگ ڈزائن میں رنگوں کے صحیح استعمال نے مکمل جسمانی اور ذہنی  سکون کو تجربے سے ثابت کیا ہے۔

 وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں گھروں کی تعمیر کے لیے آرکیٹیکچر اور ڈیزائن کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے اور لوگ گھروں کی تعمیر میں اس پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ گھر کی تعمیر سے پہلے ہی ان کے ذہن میں ایک خاکہ موجود ہوتا ہے کہ وہ کیسا گھر چاہتے ہیں۔ اسلیے سفائیر بلڈرزاینڈ ایسوسی ایٹس نے اپنے پروجیکٹس کے لیے ایسے کلرز کا استعمال کیا ہے جو آپکی جسمانی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں، دلچسپی اور خوشحالی پیدا کر سکتے ہیں،  سکون، توانائی، اور پر عزم کرنے میں مدد کریں گے۔

بات سائنسی تحقیق سے بھی ثابت ہوچکی ہے ۔ گہرا سرخ رنگ ہمارے بلڈپریشر میں اضافہ کرتا ہے جس سے ہمارے مزاج میں جارحانہ عنصر بڑھ جاتاہے ۔ اگر کمرے میں یہ رنگ ہو تو لڑائی جھگڑے کا امکان بڑھ جاتا ہے ۔ اسی طرح زرد یا پیلا رنگ بھی ناراضگی اور اختلافات کو ہوا دیتا ہے ۔ اس کے برعکس نیلے اور سبز رنگ انسانی مزاج کو دھیما اور ٹھنڈا رکھتے ہیں ۔البتہ گہرا نیلا یا سبز رنگ بھی زرد رنگ جیسے اثرات کا حامل بن سکتا ہے ۔ اسی طرح براؤن یا سلیٹی رنگ ہمارے مزاج پر بہت کم اثر کرتے ہیں

اس بلاگ میں ہم آپ کو اپنے گھر کے لئے بہترین رنگوں کا انتخاب کرنے میں مدد کریں گے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ جب گھر کو رنگنے کی بات آئے گی تو آپ اس معاملے میں شکوک و شہبات میں پڑ جائیں گے۔ ۔ ہم نے  ایسے رنگوں کا انتخاب کیا ہے جو آج کل رجہان میں ہیں اور آپ کے گھر کے ماحول کو نئی شکل دے سکتے ہیں۔ اپنی پسند کے رنگ کا انتخاب کریں

 نیلا

عام طور پر نیلا کسی بھی شیڈ میں سب کا پسندیدہ رنگ ہوتا ہے۔ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم اس رنگ میں پرسکون  محسوس کرتے ہیں۔ جیسا کہ ہمارے سر پر نیلا آسمان ہے۔ اس کے علاوہ سمندر کا رنگ بھی گہرا نیلا ہے۔ یہ آج کل کے گھروں میں استعمال ہونے والا مقبول رنگ ہے۔

جیسا کہ گھروں میں پردے، تکیے اور قالین بھی اسی رنگ میں موجود ہوتے ہیں۔ نفسیاتی طور پر یہ گہرے نیلے کلر ہماری سوچ کو اچھا محسوس کراتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہلکے  نیلا رنگ ہمارے دماغ کو سکون دیتا ہے۔

ہلکی سبز دیواریں

خوابگاہ کی دیوار کا رنگ ہلکا سبز بھی کیا جاسکتا ہے کیونکہ یہ قدرتی طور پر باوقار لگتا ہے اور ایک آرام دہ احساس کا تاثر دیتا ہے۔ عموماً سبز رنگ کا استعمال رہنے سہنےکے کمرے کے لئے زیادہ موزوں رہتا ہے کیونکہ اسکا دماغ پر ایک سکون آور اثر ہوتا ہے اور باقی استعمال شدہ ہلکے رنگوں پر اس سے زیادہ متاثر نہیں ہوتے۔ اس رنگ کو زرد، نیلےیا سفید کے مختلف شیڈز کے ساتھ ملا کر مختلف طرح کے تنائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

​قدرتی زمرد

زمردی ہرا رنگ صحت اور قدرت کے ساتھ ملاپ کرتا ہے تو یہ رنگ سونے کے کمرے جیسی جگہ کے لئے بہترین ہے​۔

سفید رنگ

سفید رنگ کو پاکیزگی اور معصومیت کا  رنگ قرار دیا جاتا ہے۔ سفید وہ رنگ ہے، جس میں سارے رنگ سمائے ہوئے ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ایک خالص سفید جگہ میں آکر خود کو مطمئن اور پرسکون محسوس کرتے ہیں

بنقشی رنگ

اپنے اندر ایک بہت خاص کشش اور وقار رکھتا ہے کیونکہ یہ گہرے سرخ اور ہلکے نیلے رنگ کے امتزاج سے بنتا ہے۔ اسلئے اسکو بہت سارے مختلف انداز میں استعمال کیا جاسکتا ہے اور خوابگاہ کی آرائش میں تنوع لایا جاسکتا ہے۔ رنگوں کی نفسیات میں بنقشی رنگ کو بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ مختلف چیزوں سے منسلک ہے۔  یہ دو بالکل مختلف رنگوں کی خصوصیات لئے ہوئے ہے ۔ ایک طرف تو یہ سکون آور نیلے رنگ کی نمائندگی کرتا ہے جو کہ ذہانت اور سوچ بچار سے منسلک ہے اور دوسری طرف لال رنگ ہے جو کہ جذبات اور احساسات کا نمائندہ سمجھا جاتا ہے ۔ اس سے بنقشی رنگ کا ایک خاص انفرادیت حاصل ہوتی ہے

سرمئی رنگ

سرمئی رنگ کوکچھ لوگ یا تو بورنگ سمجھتے ہیں یا پھر کچھ لوگوں کے لیے یہ اشرافیہ کا رنگ ہے۔  سرمئی رنگ جہاں بھی استعمال کیا جاتا ہے، یہ وہاں مثبت توانائی لاتا ہے۔

خاکی رنگ

حالیہ برسوں میں خاکی رنگ (براؤن) پاپولر چوائس بن گیا ہے۔ اس رنگ میں ایک زبردست  توانائی پائی جاتی ہے، جس کے ساتھ بہت ساری اچھی چیزوں کو جوڑا جاسکتا ہے، جیسے لذیز ڈارک چاکلیٹ، کافی اور لکڑی۔ خاکی رنگ گھر کے لیے انتہائی مفید رہتا ہے۔

پیلا یا زرد

پیلا رنگ استعمال کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔اس رنگ سے سجاوٹ کرنا بھی مشکل کام ہے۔لیکن اگر آپ اس کو صحیح جگہ استعمال کر لیں تو یہ بہت روشن اور ماحول کو اٹھا دینے والا رنگ ہے۔اس رنگ کی حدت کو کم کرنے کے لئے اس کے ساتھ ٹھنڈے سرمئی رنگ کا استعمال کیا جاسکتا ہے ۔اگر اس رنگ کے ساتھ ہلکے رنگ سے پینل بنا لیے جائیں تو وہ نرم تاثر پیش کرتا ہے ۔یا اگر چیزیں شوخ رنگوں کی موجود ہیں تو اس رنگ کے ساتھ آف وائٹ جیسے ٹھنڈے رنگ کا استعمال کریں تو یہ بہت پرسکون اور فرحت بخش احساس دے گا ۔تیز پیلے رنگ کا استعمال احتیاط کا متقاضی ہوتا ہے ،اس کو محدود جگہ پر استعمال کریں۔

اس کا اسٹرانگ شیڈ پورے کمرے میں اثر رکھتا ہے اس لئے اس کے ساتھ ایسی کلر اسکیم جاری رکھیں جو اس میں توازن قائم رکھے،اس کے علاوہ بہت سوچ سمجھ کر منتخب فرنیچر ہی کمرے میں سیٹ کریں جو کہ اس کلر اسکیم سے متا بقت رکھتا ہو۔کوشش کریں کہ صرف ایک دیوار زرد رکھیں باقی دیواروں پرسرمئی،آف وائٹ ،اسٹون یا کوئی اور ہلکا رنگ استعمال کریں۔اس میں فلورنگ اور فرنیچر گہرے زرد رنگ میں رکھیں وہ اچھا لگے گا۔ اس کے علاوہ کشنز وغیرہ بھی بولڈ پرنٹس میں منتخب کریں۔

About the Author: sapphireassociate

Leave A Comment

continue reading

Related Posts

  • 0 min readPublished On: May 29, 2024
    Read More
  • 0.1 min readPublished On: May 9, 2024
    Read More
  • 0 min readPublished On: March 21, 2024
    Read More