Share This Story, Choose Your Platform!
جشنِ آزادی پاکستان کو 76 سال مبارک
قیامِ پاکستان
جمعرات 14 اگست 1947ء کی رات ، 27 رمضان المبارک 1366 ہجری اور لیلتہ القدر کی مبارک اور پُرسعادت رات تھی۔
مسلمانوں نے 27ویں روزہ کے لئے نماز تراویح ادا کیں۔ ملک بھر کی مساجد میں ختم قرآن ہوا اور رات کے ٹھیک بارہ بجے یعنی جمعتہ الوداع 15 اگست 1947ء کو ریڈیو پر یہ صدا گونجی:
!یہ پاکستان براڈ کاسٹنگ سروس ہے
پسِ منظر
ہندووں اور مسلمانوں کی تہذیب و ثقافت،افکار و خیالات اور تاریخ سب جداگانہ تھے اور ہیں ۔اس لئے ہندوستان میں رہنے والے مسلمانوں کے لئے الگ وطن کی ضرورت تھی جہاں وہ اپنے مذہبی عقائد کے حساب سے آزادی سے رہ سکتے تحریک پاکستان کے کارکنان کی عملی فکری سیاسی نظریاتی جنگ اور قربانیوں کی بدولت پاکستان ہمیں ملا۔
اس تحریک آزادی میں مرد عورتوں بچوں بوڑھوں اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا تھا۔اس تحریک کی قیادت قائد اعظم محمد علی جناح ؒنے کی، جس کے نتیجے میں مسلمان ایک آزاد مملکت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔آج پاکستان کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر چند نامور شخصیات کا ذکر کرتے ہیں، جنھوں نے قیام پاکستان کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔
قائداعظم محمد علی جناح
قائد اعظم محمد علی جناح بانی پاکستان نے اپنی پوری زندگی برصغیر کے مسلمانوں کے لئے وقف کردی۔پہلی گول میز کانفرنس میں مسلمانوں کی موثر نمائندگی کی۔1934 سے مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے بھرپور مہم کا آغاز کیا اور مسلم لیگ مسلمانوں کی سب سے بڑی جماعت بن گئ۔18 جولائی 1947 کو آزادی ہند کا قانون نافذ ہوا۔14 اگست کی درمیانی شب ہندوستان تقسیم ہوگیا اور قائد اعظم پاکستان کے پہلے گورنر جنرل منتخب ہوئے ۔
پاکستان کیلئے قائد اعظم کی خدمات کو مختصراً بیان کرنا دریا کو کوزے میں بند کرنے کے مترادف ہے قائداعظم نے تدبر، فہم وفراست، سیاسی دور اندیشی اور جہد مسلسل سے مسلمانوں کو ہندو اور انگریزوں کی غلامی سے نجات دلائی۔
علامہ محمد اقبال
علامہ اقبال 20ویں صدی کے عظیم شاعر، مصنف، قانون دان اور سیاستدان ہونے کے علاوہ تحریک پاکستان کی نامور شخصیات میں شمار کیے جاتے ہیں۔ بحیثیت سیاستدان علامہ اقبال کانمایاں کا رنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے، جو انھوں نے 1930ء میں الٰہ آباد کے مقام پر مسلم لیگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیش کیا۔ یہ نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔
مزید پڑھیں
آج کا دن، ممتا کے نام
مادرِ ملت محترمہ فاطمہ علی جناح
محترمہ فاطمہ علی جناح پیشے کے اعتبار سے دندان ساز تھیں ،لیکن قائداعظم محمد علی جناح کی اہلیہ کی وفات کے بعد ان کی خدمت کی خاطر اپنی پریکٹس چھوڑ کر ان کی قریبی ساتھی اور مشیر بن گئیں۔ انکی وجہ سے دیگر خواتین بھی اس جانب راغب ہوئی اور ہندوستان کی خواتین نے مردوں کے شانہ بشانہ پاکستان بنانے میں حصہ لیا۔
سرسید احمد خان
سرسید احمد خان تحریک آزادی کے ان اکابرین میں سے ایک ہیں جنہوں نے جہاد بالقلم کی بنیاد رکھی ۔انگلش لٹریچر کا اردو میں ترجمہ کیا۔دو قومی نظریے کے حوالے سے انہوں نے کہا ہندو اور مسلمان ایک قوم کے طور پر ترقی نہیں کرسکتے۔علی گڑھ یونیورسٹی کی بنیاد رکھی ۔جس کے تحت مسلمانوں میں تعلیم کو فروغ دیا گیا۔پھر مسلم لیگ کی بنیاد رکھی گئی ہوں مسلمانوں کے سیاسی حقوق کی جہدوجہد کا آغاز ہوا۔
نواب لیاقت علی خان
لیاقت علی خان نے 1923 میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی۔مسلمانوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کا آغاز کیا۔وہ قائد اعظم کے معتمد خاص تھے۔انہوں نے ہندوستان کا پہلا بجٹ بنایا ۔پاکستان بننے کے بعد وہ پہلے وزیر اعظم منتحب ہوئے۔آئین سازی کا آغاز کیا ۔ انھیں انڈین سول سروس میں نوکری کی پیشکش کی گئی لیکن انھوں نے انکار کرتے ہوئے اپنی زندگی قوم کے لیے وقف کرنے کا ارادہ کیا۔
سر آغا خان
سر آغا خان نے مسلمانوں کی فلاح و بہبود اور تعلیم کے لئے گراں قدر خدمات دیں ۔لارڈ منٹو سے مذاکرات کئے اور آزادی کا مطالبہ کیا ۔آل انڈیا مسلم لیگ کے پہلے صدر منتخب ہوئے ۔مسلمانوں کے تعلیمی اداروں کو خطیر چندے دیے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی سیاسی بصیرت پر بھروسہ کرتے ہوئے ہوئے وہ سیاست سے الگ ہوگئے اور فلاحی کام جاری رکھے۔
نقطہ نظر
آزادی کی نعمت انمول ہے۔ اسی کا نام وقار و عظمت ہے۔ تحریک پاکستان کے کارکنان اور اکابرین کی وجہ سے ہمیں آزادی جیسی نعمت ملی ۔ جس سے برصغیر کے مسلمانوں نے اپنی آنے والی نسلوں کے لئے علیحدہ وطن کا نقشہ کھینچا اور جن کے صدقے میں ہم آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔
سفائیر بلڈرز اینڈ ایسوسی ایٹس تحریک پاکستان کی ان عظیم شخصیات اور تمام لوگوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کر تا ہے۔ اور جزبہ حب الوطنی کے تحت اس دن کو شان شوکت سے منا رہے ہیں۔ بطور ذمہ دار کمپنی یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں سیاسی ، لسانی اور مذہبی اختلافات سے بالاتر ہو کر اپنے ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔
سفائیر بلڈرزایک معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی ہے ۔ جو اپنی کلائنٹ پر مبنی پالیسیوں اور عمدہ کام کی وجہ سےنامور ہے ۔ہمارے شاندار پروجیکٹ جن میں اوپل مال اینڈ لگژری سویٹس ،اوک وسٹا لگژری سروس اپارٹمنٹس اور اومیگا مال شامل ہیں ۔ہم اپنے کلائنٹس کو اعلی معیاری سروسز دینے اور انہیں اپنے پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کرکے بھاری منافع حاصل کرتے ہوئے دیکھ کر بے حد خوشی محسوس کرتے ہیں۔
چودہ اگست کے اتمام اکابرین اور کارکنان کے لئے خصوصی دعا ئیں ۔
تو سلامت رہے تا قیامت پیارے وطن آمین؛ آزادی مبارک