مری ـ میں ـ سرمایہ کاری

Share This Story, Choose Your Platform!

مری میں جاری جدید رئیل اسٹیٹ منصوبوں کا ایک طائرانہ جائزہ

سفائیر بلڈرز اینڈ ایسوسی ایٹ نےمری میں موسمیاتی تبدیلی اور دیگر مشکلات کا  مطالعہ کیا اور مستقبل میں رہائش اور کاروباری مراکز کے لیے موزوں مقامات کی نشاندہی کی۔اور اپنے رہا ئشی منصوبے اوک وسٹا لگژری سروس اپارٹمنٹسکولانچ کیا ہے”

جب آپ پاکستان میں رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے بارے میں سوچتے ہیں، تو زیادہ تر لاہور، کراچی، اسلام آباد، ملتان اور فیصل آباد جیسے شہروں کا تصورآپ کے ذہن میں آتا ہے۔ یا شاید گوجرانوالہ یا گوادر جیسے ترقی پذیر شہر کے بارے میں۔لیکن۔۔۔۔پاکستان کے پاس پر کشش قدرتی نظاروں سے بھر پور شمالی علاقہ جات ہیں ، جن میں  بہت کچھ قابل رسائی ہے۔ ان مقامات میں سے سب سے مشہور مری ہے۔

ملکہ کوہسار مری   جواپنے قدرتی نظاروں اور سیاحت کی وجہ سے مشہور ہے۔ اب یہ تمام شعبوں میں  ترقی یافتہ ہوتا جا رہا ہےکیونکہ یہاں کا انفراسٹرکچر، سیاحت، تفریح، تعلیم، صحت اور سماجی و فلاحی سبھی ادارےنمایاں طور پر ترقی کر رہے ہیں۔ بہت سے دوسرے شعبوں کی طرح  مری کی رئیل اسٹیٹ  انڈسٹری  بھی بہت نمایاں ہو گئی ہےجس کی وجہ سے سرمایہ کار  یہاں رہنے اور سرمایا یہ کاری کرنے   کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ فروخت کے لیے  بہترین جائدایں تلاش کر تے نظر آرہے ہیں۔

murree-مری

مری میں ہونے والے حالیہ انسانی حاد ثے کی دل خراش یادیں ہم سب کے دلوں میں ہیں ان  حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سفائیر بلڈرز اینڈ ایسوسی ایٹ نےمری میں اپنا رہا ئشی منصوبہ اوک وسٹا  کو  لانچ کیا ہے۔تاکہ مری میں آنے والے سیاحوں کی مشکلات کو حل کیاجاسکے۔

(Murree)مری رئیل اسٹیٹ

مسیاڑی روڈ پر واقع نیو مری بہت سے  رئیل اسٹیٹ منصوبوں کا گھر بنتا جا رہا ہے۔ موجودہ زمانے میں معیار زندگی بدل رہا ہے اور ہر کوئی ،معیار اور عزت کے ساتھ جینا چاہتا ہے۔ رہائشی ضروریات  تبدیل  ہوگئی ہیں، اور لوگ پر آسائش اور بہترین طریقوں سے رہنا پسند کرتے  ہیں۔ اس حقیقت کو سمجھ کر، بہت سے معروف اور نامور ڈویلپرز نے یہاں قابل ذکر پروجیکٹس قائم کرنے پر بہت زیادہ توجہ دینا شروع کر دی ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں مری میں بہت سے خصوصی تجارتی اور رہائشی منصوبوں کا مشاہدہ کیا  جا سکتا ہے۔

ان رئیل اسٹیٹ  اداروں نے مری رئیل اسٹیٹ کا چہرہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔ لوگوں کو بڑے پیمانے پر رہائش اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ یہ بہترین رہائشی جگہیں متعارف کروا کر رئیل اسٹیٹ کی کامیابی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ مری ریل اسٹیٹ  انڈسٹری میں بہترین سرمایہ کاری کے لیے ایک ضروری مرکز بنتا جا رہا ہے۔

آپ کو یہاں بہترین تجارتی پیشرفت، ہاؤسنگ اسکیمیں اور اپارٹمنٹس برائے فروخت ملیں گے۔ لوگوں کے طرز زندگی کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کے لیے مزید تفریح ​​فراہم کرنے کے لیےان  بلڈرز اور ڈویلپرز کا بڑا کردار ہے۔ مری میں فروخت کے لیے تمام جائیدادیں مناسب  بجٹ کے ساتھ قابل حصول ہیں اور آنے والے وقت میں مزید ترقی کی یقین دہانی کراتی ہیں۔

 رہائشی منصوبے

مری واقعی رہائش اور سرمایہ کاری کے مقاصد کے لیے موزوں ترین ہے ۔اس وقت مری  میں بہت سے مشہور اور خصوصی اپارٹمنٹس کے منصوبے زیر تعمیر  ہیں ۔اور بعض اوقات سرمایہ کاروں کے لیے  بہترین جگہ پرموزوں منصوبے  کا انتخاب کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔بلا شبہ، ہر کو ئی ایسی جگہ خریدنا چاہتا ہےجس کی مارکیٹ اپیل زیادہ ہو،بہترین لوکیشن،سستی ادائیگی کا منصوبہ ہو۔خریداروں کی ان تمام ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوۓ ہم نے مری میں زیرتعمیرچند رہائشی منصوبوں کا سروے کیااور ایک فہرست بنائی جو سرمایا کاروں کے لیے پرکشش اور معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ 

murree-مری

مزید پڑھیے

رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں ہاؤسنگ اور ٹورزم کا ایک حسین امتزاج-Oak Vista

(MURREE OAKS APARTMENTS) مری اوکس اپا رٹمنٹس

یہ  منصوبہ مری ایکسپریس وے پرسرینہ ہوٹل سے 40 منٹس اور گلوریا جینز سے 7 کلومیڑ کے فاصلے پر واقع ہے ۔جس میں 1، 2 اور  3   بیڈروم پر مشتمل  لگژری سٹوڈیو  اپارٹمنٹس  شامل ہیں۔ آپ کو یہ جگہ مشہور اور خوبصورت پنڈی پوائنٹ کے نیچے مل جائے گی۔ ۔آپ آسان اقساط کی پالیسیوں کے ساتھ اپنا مطلوبہ فلیٹ بک کر سکتے ہیں۔

(GOLD CREST VACATION HOMES)گولڈ کرسٹ ویکیشن ہومز

گولڈ کرسٹ ویکیشن ہومز  گیگا  گروپ لمیٹید کا پروجیکٹ ہےجوتقریباً 300 کنال رقبے پر پہاڑوں کے عین درمیان میں مری کی طرف دلکش پہاڑیوں پر پھیلا ہوا ہے۔جو اسلام آباد کے سرینا ہوٹل سے صرف 40 منٹ کی مسافت پر ہے۔ یہ 1، 2 اور  3   بیڈروم   لگژری سٹوڈیو  اپارٹمنٹس پر  مشتمل ہےجن کی قیمت  ہے۔٪15ڈاؤن پیمنٹ سےآپ بکنگ کروا سکتے ہیں۔

(PARK RIDG ) پارک رج

پارک رج پروجیکٹ، مری ایکسپریس وے پر سیکنڈ کپ کے ساتھ واقع ہے اور اس میں مونال ریسٹورنٹ اور ایشین ووک جیسے فائن ڈائننگ برانڈز شامل ہیں۔

اس کارقبہ7 کنال اور 19 مرلہ ہےپارک رج چھ منزلوں پر محیط ہےجس میں 1،2بیڈروم اور سٹوڈیواپارٹمنٹ شامل ہیں۔جن کی قیمت 24 ہزار فی مربع سے شروع ہو رہی ہے۔

(Oak vista Luxury Service Apartments) اوک وسٹا لگژری سروس اپارٹمنٹس

اوک وسٹا سفائیر بلڈرز اینڈ ایسوسی ایٹ کا پروجیکٹ ہے  اور سروے کے مطابق یہ مناسب ریٹس کے ساتھ مری میں  سب سے اعلی رہائشی منصوبہ ہے۔اس پروجیکٹ کے ڈویلپرز محل وقوع کی اہمیت کو سمجھتے ہیں،اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس شاندار منصوبے کے قیام کے لیے سب سے بہترین اور اہم علاقوں میں سے ایک کا انتخاب کیا ہے۔

یہ شہر کے چہل پہل سے دورمری کے خوبصورت اور پر سکون مقام  مسیاڑی روڈپر واقع ہے۔تقریباً1لاکھ پانچ ہزارمربع فٹ رقبے پر  پھیلا ہوا ہے۔جدید طرز تعمیر سے ڈیزائن کیا گیا اوک  اوسٹا 11 منزل پر مشتمل ہے جس میں 1،2 بیڈروم اورسٹوڈیو اپارٹمنٹس شامل  ہیں جن کی قیمت صرف 9 ہزار فی مربع سے شروع ہو ہوئی تھی اور اب 13ہزارفی مربع  ہے۔

اس وقت اس کی قیمتیں بہترین ہیں  صرف1سال میں قیمتوں حیران کن اضافہ ہوا اور 66 کیپیٹل گین حاصل کیا گیا ہے۔ مستقبل میں مزید بڑھیں گی جو بہترین سرمایا کاری  ہو سکتی ہے۔ بالکونی سے صبح، شام اور رات کے نظارے رہائشیوں کو ہم آہنگی، سکون اور خوشی کا احساس فراہم کریں گے۔

یہ ایک انتہائی پرامن اور خوبصورت علاقہ ہے جہاں آپ  دل کو چھو لینے والے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں  وہ لوگ جو عالمی معیارکے مطابق پرآسائش اور بلند و بالا انداز میں زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو یہ منصوبہ موزوں  ترین ہے۔ا س جگہ کو بہترین تعلیمی، شاپنگ اور صحت کے اداروں سے بھی باآسانی رسائی حاصل ہے۔ اس کے پاس سڑک کے اچھے روابط اور شہر بھر سے یہاں   سفر نہایت آسان  ہے۔ 

 (Analysis) تجزیہ

لوکیشن ، ترقی کی حیثیت، انفراسٹرکچر، کرایہ کی آمدنی اور روشن مستقبل سمیت تمام نقطہ نظر سے، اوک وسٹاسرمایہ کاری کا ہاٹ سپاٹ ہے۔لوگ دور دور سے اس جگہ کو دیکھنے آتے ہیں جبکہ اوک وسٹایہاں رہنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔

  تمام فلیٹس کی قیمت بہت پرکشش ہے جبکہ آپ آسان اقساط کی پالیسیوں کے ساتھ٪ 35ڈاؤن پیمنٹ سے اپنا مطلوبہ فلیٹ بھی بک کروا سکتے ہیں۔ یہ پروجیکٹ آپ کو آپ کی رہائش اور سرمایہ کاری سے متعلق روشن مواقع فراہم کر رہا ہے۔۔

About the Author: سندش اعوان

سندش اعوان شعبہ سوشیالوجی میں گریجویٹ ہیں۔جواردو بلاگ نگاری کرتی ہیں۔اور دوسال سے سفائیر بلڈرز اینڈ ایسوسی ایٹس میں مارکیٹنگ اینڈ ریسرچ اینالسٹ کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

Leave A Comment

continue reading

Related Posts

  • 3.6 min readPublished On: August 19, 2024
    Read More
  • 3 min readPublished On: August 7, 2024
    Read More
  • 0 min readPublished On: May 29, 2024
    Read More