رئیل-اسٹیٹ-پراپرٹی

Share This Story, Choose Your Platform!

رئیل اسٹیٹ پراپرٹی خریدنے کے لیےچند اہم عوام

پاکستان میں ریئل اسٹیٹ کی جانب بڑھتے رجحان نے سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ریئل اسٹیٹ کی سرمایہ کاری صحیح طریقے سے کیے جانے پر سرمایہ کار کو زبردست منافع دیتی ہے۔ جو آپ کے لیے اطمینان اور منافع بخش دونوں طرح سے سُود مند ثابت ہو سکتا ہے ۔ لہٰذا، جائزہ لیتے ہیں کہ ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری سے قبل چند غور طلب عوامل کون سے ہیں؟

ریسرچ اینڈ پریپریشن

یہ خریداری کے عمل میں ایک اہم قدم ہے اور کامیاب خریداری کی بنیاد رکھتا ہے۔اپنے بجٹ کا تعین کریں

رئیل اسٹیٹ پراپرٹی خریدتے وقت اپنے بجٹ کو جاننا بہت ضروری ہےکہ آیا جو پراپرٹی  آپ نے پسند کی اسے خریدنے کے لیے آپ کا بجٹ کافی  بھی ہے یا نہیں ۔یوں باقی  پراپرٹی کی تلاش میں  آپ کا وقت بھی ضائع نہیں ہوتا۔

مارکیٹ کی تحقیق کریں

پراپرٹی خریدتے وقت رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی تحقیق بہت ضروری ہے۔ یہ آپ کو مارکیٹ کے موجودہ حالات،پراپرٹی کی اہمیت ، اور رجحانات کو سمجھنے میں مدد کرتا ہے ۔ بہترین فیصلہ کرنے کے لیے مارکیٹ ریسرچ کریں اور ڈیٹا کا تجزیہ کریں۔ یعنی مکمل جانکاری حاصل کرلیں کہ آپ کی پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو کیا ہے، پراپرٹی کا مارکیٹ ریٹ کیا ہے اور کیسے یعنی کن کن اقدامات سے یہ ایک بہتر ریٹ میں مل سکتی ہے

رئیل-اسٹیٹ-پراپرٹی-خریدنے-کے-لیے-اہم-عوام

مزید پڑھیں

رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں ہاؤسنگ اور ٹورزم کا ایک حسین امتزاج-Oak Vista

جائیداد کا انتخاب اورمعائنہ

رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے، آپ کو چاہیے کہ آپ جس قسم کی پراپرٹی خریدیں گے اس کے لیے موزوں جگہ تلاش کریں۔ اس کے علاوہ، محل وقوع کا اندازہ کرتے وقت، آپ کو نہ صرف حال پر غور کرنا چاہیے بلکہ مستقبل پر بھی غور کرنا چاہیے۔ ، اسکول، شاپنگ  مالز،کاروباراور تفریح ​​جیسے عوامل کی بنیاد پر صحیح جگہ کا انتخاب کریں۔

ایجنٹ ڈھونڈنے کا مرحلہ

جب آپ یہ جان لیں کہ پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو کیا ہے تو پھر کسی اچھے ریئل اسٹیٹ ایجنٹ  یا کمپنی میں تجربہ کار انویسمنٹ ایڈوائزرسے رابطہ کریں۔ اکثر ایسے ہوتا ہے کہ جب آپ مارکیٹ اسٹڈی کرلیں تو یہ خیال آتا ہے کہ آپ کو ایجنٹ کی ضرورت نہیں اور پراپرٹی آپ خود بھی خرید سکتے ہیں مگر ایسا نہیں ہے۔آپ کو پراپرٹی  خریدنے کے لئے ایک ایجنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایجنٹ  یا انویسٹمنٹ ایڈوائزربہت سے مشکل معاملات، جو ایک عام شخص کے لیے پیچیدہ ہوتے ہیں، نہایت ہی آسانی سے حل کر لیتے ہیں۔

ایجنٹ کا کمیشن طے کرلیں

ایجنٹ کمیشن کی بنیاد پر کام کرتے ہیں۔ اور یہ کمیشن عموماً مارکٹ کے حساب سے ہوتا ہے۔ یوں بھی ہوسکتا ہے کہ آپ کمیشن کو ڈیل کلوز کرنے کے ٹائم کسی اور طریقے سے ایڈجسٹ کرلیں تاہم آپ کو ایجنٹ کے ساتھ بیٹھ کر کمیشن کے تناسب کو حتمی شکل دینی چاہئے اور ساتھ ہی یہ بھی طے کرنا چاہیے کہ اس کی ادائیگی کب اور کیسے ہوگی۔ بس یہ یقینی بنائیں کہ ان تمام شرائط پر پیچیدگیوں سے بچنے کے لئے پہلے سے ہی اچھی طرح سے تبادلہ خیال کرلیا جائے۔

لیکن ، اگر آپ کسی رئیل اسٹیٹ کمپنی  کے  کے ذریعے انویسٹ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کمیشن کے خرچے سے بچ سکتے ہیں جیسا کہ سفائیر بلڈرز اینڈ ایسوسی ایٹس  جہا ں آپ کو تجربہ کار انویسٹمنٹ ایڈوائزر ملیں  گے جو آپ کو آپ کے بہترین مستقبل کا فیصلہ کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔

ڈیل کلوزکرنا

جب آپ کو پراپرٹی کی صیح قیمت کا اندازہ ہو جائے توآپ اسے خریدنے کے لیے ایک آفر پیش  کر سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے  کہ آپ مالک کو بتائیں گے کہ آپ اس کے لیے کتنی رقم ادا کرنے کو تیار ہیں

 ٹوکن کی ادائیگی

 جب آپ کو پراپرٹی پسند آجائے اور آپ کی رقم بھی طے ہوجائے تو آپ کو ٹوکن اماونٹ کی ادائیگی کرنی ہوگی۔

یہ ایک ایسی رقم ہے جو پراپرٹی خریدنے میں خریدار کا ارادہ اور دلچسپی ظاہر کرتی ہے۔ ایک طرح سے یہ اس پراپرٹی کو خریدنے والے کے لئے بھی محفوظ رکھتا ہے کیونکہ فروخت کنندہ اُسے کسی اور کے ساتھ ڈسکس نہیں کرتا۔

دستاویزات کی توثیق

کاغذی کارروائی مکمل کرنا بہت ضروری ہے۔ ایک بار جب آپ کی آفرقبول ہو جاتی ہے، آپ کو کاغذی کارروائی مکمل کرنے اور معاہدے پر دستخط کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اس میں مختلف قانونی دستاویزات شامل ہیں

جہاں آپ اور سیل مین حتمی دستاویزات پر دستخط کرتے ہیں، اور جائیداد کی ملکیت آپ کو منتقل کر دی جاتی ہے۔

ابتدائی رقم کی ادائیگی

ایک بار جب دستاویزات کی تصدیق ہوجائے تو آپ کو ابتدائی ڈپازٹ کے طور پر ایک خاص رقم ادا کرناہو گی ۔جسے بیانہ کہا جاتا ہے۔ عام طور پر یہ جائیداد کی فروخت کی قیمت کا 25 یا 30فیصد حصہ ہوتا ہے۔ اس مرحلے پر اسٹامپ پیپر پر بھی دستخط کیے جاتے ہیں جن میں شرائط باہمی رضامندی کے ساتھ طے کی جاتی ہیں۔اسٹامپ پیپر اس وقت کی وضاحت کرتا ہے جس میں خریدار بقیہ رقم کی ادائیگی کرے گا ۔

ان مراحل پر عمل کرکے، آپ رئیل اسٹیٹ میں بہترین سرمایہ کاری کر سکتے ہیں

نقطہ نظر

سفائیر بلڈرز اینڈ ایسوسی ایٹس ،رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے ان اقدامات کو آسان بناتا ہے۔جوآپ کو  گائیڈلائن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انویسمنٹ کا  بھی بہترین موقع فراہم کرتے ہیں ۔ یہ ایک معروف رئیل اسٹیٹ  کمپنی ہے جس کاکردار ناقابلِ فراموش ہے۔ جو اپنی کلائنٹ پر مبنی پالیسیوں اور عمدہ کام کی وجہ سےنامور ہے ۔ہمارے شاندار پروجیکٹ جن میں اوپل مال اینڈ لگژری سویٹس ،اوک وسٹا  لگژری سروس اپارٹمنٹس اور اومیگا مال شامل ہیں ۔ہم اپنے کلائنٹس کو اعلی معیاری سروسز دینے اور انہیں اپنے پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کرکے بھاری منافع حاصل کرتے ہوئے دیکھ کر بے حد خوشی محسوس کرتے ہیں۔

 ہمارے پروجیکٹس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کریں یا ہمارے سوشل میڈیا پیجز کو فالو کریں۔

About the Author: سندش اعوان

سندش اعوان شعبہ سوشیالوجی میں گریجویٹ ہیں۔جواردو بلاگ نگاری کرتی ہیں۔اور دوسال سے سفائیر بلڈرز اینڈ ایسوسی ایٹس میں مارکیٹنگ اینڈ ریسرچ اینالسٹ کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

Leave A Comment

continue reading

Related Posts

  • 0 min readPublished On: May 29, 2024
    Read More
  • 0 min readPublished On: May 22, 2024
    Read More
  • 0.1 min readPublished On: May 9, 2024
    Read More