پاکستان-کے-بہترین-ریئل-اسٹیٹ-پروجیکٹس

Share This Story, Choose Your Platform!

ڈگمگاتی ہوئی معشیت میں پاکستان کے بہترین ریئل اسٹیٹ پروجیکٹس

:تعارف

پاکستان کے حالیہ معاشی چیلنجز کے دوران، ریئل اسٹیٹ سیکٹر نے صرف قائم رہا ہے بلکہ اس نے ترقی کی ہے۔رئیل اسٹیٹ مارکیٹ،پاکستانی معشیت پر براہِ راست اثرانداز ہوتی ہے۔پاکستان میں بہت سی رئیل اسٹیٹ کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جو شہریوں کو مختلف شہروں میں کمرشل اور رہائشی جائیدادوں کی خرید و فروخت میں سہولتات فراہم کرتی ہیں۔ پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ دن بدن پھیل رہی ہے۔پاکستان میں موجودسرمایہ کارزیادہ تر منافع بخش ہاؤسنگ سوسائٹی میں سرمایہ کاری  کرنے میں دلچسپی رکھتےہیں اور ملک میں رئیل اسٹیٹ کمپنیاں انکو بہترین آپشن کا انتخاب کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ان  تمام کمپنیوں کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ لیکن، مناسب اور منافع بخش لین دین کے لیے، سرمایہ کاروں کا بہترین رئیل اسٹیٹ کمپنی کاانتخاب انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔

 اس ضمن میں ، گرانا ڈاٹ کام اور ایجنسی 21 انٹرنیشنل نے اہم کردار ادا کیا ہے، لیکن پاکستان کی رئیل اسٹیٹ میں ایک بڑا نام بھی شامل ہو چکا ہے، سیفائر بلڈرز اینڈ ایسوسی ایٹس جو تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

:سیفائر بلڈرز اینڈ ایسوسی ایٹس – 2021 سےاُبھرتی ہو ئی کمپنی

میں قائم کی گئی کمپنی ، سیفائر بلڈرز اینڈ ایسوسی ایٹس  جس کا دورانیہ مختصر ہے، لیکن اسکا اثر ریئل اسٹیٹ صنعت پر عام ہے۔ اتنے مختصر مدت میں، اس نے بڑے  پیمانے پرمنافع حاصل کرلیا ہے ، جو  پہلے سے موجود کمپنیوں سے بھی تیزی سے آگے نکل  رہی ہے۔ گزشتہ2 سالوں کے دوران اس کمپنی نےملک میں رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں نئی ​​بلندیوں کوچھوا۔

سیفائر بلڈرز اینڈ ایسوسی ایٹس کیوں؟

بہترین ٹیم

معروف معماروں، ڈیزائنرز، تجربہ کار انجینئرز، اور ریئل اسٹیٹ پیشہ ورانوں کے ساتھ مل کر، سیفائر یہ یقینی بناتا ہے کہ ہر پروجیکٹ شاہکار ہے۔

سرمایہ کاری کے مواقع

**سفائیر بلڈرز آفر کرتا ہے اپنی کیپیٹل گین  پالیسی   جس کے ذریعے  سرمایہ کاروں کو کم عرصہ میں زیادہ منافع حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔

شاندار پروجیکٹس

سیفائر تکمیل شدہ پروجیکٹ: اومیگا مال

پولیس فاؤنڈیشن پی ڈبلیو ڈی میں واقع، اومیگا مال اینڈایگزیکٹو سوئٹس، سیفائر  کی  بہترین کارکردگی ثابت کرتا ہے ۔ 2 کنال (10،890 ایکڑ فٹ) پر مشتمل ہونے والا یہ  پروجیکٹ فراہم کرتا ہے: میگا آفس اسپیس، کمرشل اسپیس ، اور ماہانہ آمدنی کے لئے بہترین اپارٹمنٹس ۔

  عوامی اہمیت کے حامل پروجیکٹس

اوک وسٹا  ؛ ہاؤسنگ اور ٹورزم کا حسین امتزاج

اوک وسٹا لگژری اپارٹمنٹس مری ایکسپریس وے پر سیفائر بلڈرز اور ایسوسی ایٹس کا  رہائشی پروجیکٹ ہے  جو کہ مری ایکسپریس  وے  مسیاڑی روڈ پر مال روڈ  سے 400 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔تقریباً 11 کنال رقبے پر دلکش پہاڑوں کے درمیان پھیلا ہوا ہے۔جس میں سٹوڈیو،1اور2بیڈروم   اپارٹمنٹ شامل ہیں۔اوک وسٹا رئیل اسٹیٹ کا ایسا شاہکار ہے جو  نہ صرف رہائش بلکہ منا سب قیمت کے ساتھ سرمایہ کاری  اور ٹورزم کو بھی  فروغ دے رہا ہے۔

اوپل مال

اوپل مال، بحریہ ٹاؤن اسلام آباد  فیز 1 سے 6 تک کا تعمیراتی لحاظ سے سب سے بڑا مال ہے۔

اوپل مال میں مقامی اور اعلیٰ بین الاقوامی برینڈز ہیں۔ نا صرف یہ بلکہ چھوٹے، درمیانے اور بڑے کاروبار کے لیے دفاتر اور دکانیں بھی میسر ہے۔3 کار پارکنگ بیسمنٹ ،لگژری 1 بیڈروم ،2 بیڈروم اور پینٹ ہاؤس  کے ساتھ یہ 21 منزلہ عمارت ہے،جس کو انتہائی خوبصورتی سے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔یہ پاکستان کا سب سے منفرد پروجیکٹ ہے۔

 مشکلات بھرے معاشی  بحران  میں حیران کن 66.6٪ سالانہ کیپیٹل گین حاصل کرنا، سیفائر کی  کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پاکستان-کے-بہترین-ریئل-اسٹیٹ-پروجیکٹس

مزید پڑھیں

اوپل مال اینڈلگژری سویٹس ، بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین پروجیکٹ

گرانا ڈاٹ کام  

گرانا ،پاکستان کی آن لائن رئیل اسٹیٹ کمپنی میں سے ایک ہے گرانا امارات گروپ آف کمپنیز کا ایک ڈویژن ہے ۔گرانا رئیل اسٹیٹ کمپنی کی انتظامیہ نے کامیابی کے ساتھ ایک شفاف اور قابلِ قدر پورٹل کی بنیاد رکھی تاکہ شہریوں کوملک کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے میں مدد ملے۔اس نامی گرامی رئیل اسٹیٹ کمپنی کامقصد پاکستان کے شہریوں کو زیادہ قابلِ رسائی شرائط و ضوابط پر اپنی جائیداد خریدنے، بیچنے اور کرایہ پر دینے میں مدد فراہم کرناہے

پروجیکٹس

 گرانا مال

یہ لاہور   میں  واقع ہے جس میں رہائشی، تجارتی اوردُکانیں شامل ہیں۔

  گرانا ریذیڈنسی

اسلام آباد میں اس رہائشی منصوبہ میں اپارٹمنٹس اور پینٹ ہاؤسز شامل  ہیں۔

گرانا آئیکون

کراچی میں واقع اس پرتعیش رہائشی منصوبے میں اپارٹمنٹس اور ولاز پر مشتمل ہے۔

زمین  ڈاٹ کام

پاکستان کی مشہور ترین رئیل اسٹیٹ پیلٹ فارمز میں سے ایک زمین  ڈاٹ کام  بھی ہے جوجائیداد کی خرید و فروخت کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم تصور کیا جاتا ہے۔ زمین ڈاٹ کام کا آغاز سن دو ہزار چھ میں ہوا جس وقت سے وہ صارفین کو اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں  یہ پیلٹ فارمز آج لوگوں کو ہزاروں خریداروں اور فروخت کنندگان سے جڑنے میں مدد کرتا ہے۔

 ایجنسی 21 انٹرنیشنل

ایجنسی 21 کی بنیاد چھ سال پہلےرکھی گئی ، جس کا مقصد جڑواں شہروں کی مارکیٹ میں خود کو لیڈ کرنا تھا اور رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کےمیعار کو مزید بہتر بنانا تھا۔

قابل ذکر منصوبے:

پارک ویو سٹی اسلام آباد

بحریہ ٹاؤن اسلام آباد

ڈی ایچ اے ویلی اسلام آباد

گلبرگ گرینز لاہور

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (DHA) ملتان

About the Author: سندش اعوان

سندش اعوان شعبہ سوشیالوجی میں گریجویٹ ہیں۔جواردو بلاگ نگاری کرتی ہیں۔اور دوسال سے سفائیر بلڈرز اینڈ ایسوسی ایٹس میں مارکیٹنگ اینڈ ریسرچ اینالسٹ کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

Leave A Comment

continue reading

Related Posts

  • 0 min readPublished On: May 29, 2024
    Read More
  • 0 min readPublished On: May 22, 2024
    Read More
  • 0.1 min readPublished On: May 9, 2024
    Read More