اپارٹمنٹ-یا-گھر-apartment-vs-house

Share This Story, Choose Your Platform!

اپارٹمنٹ یا گھر: کیا بہتر ہے؟

کرہ ارض پر جب زندگی کی ابتداء ہوئی تو انسان  نے رہائش کے لئے غاروں اور درختوں کے سائے میں پناہ حاصل کی رفتہ رفتہ وہ ارتقاء کی منازل طے کرتا ہوا ان ضروریات زندگی میں تنوع پیدا کرتا رہا اور اپنی ضروریات کی تکمیل میں جدت اختیار کرتا چلا گیا۔ آرام و آسائش کی ایسی ایسی چیزیں ایجاد کر ڈالی کہ عقل دنگ رہ گئی،کچے مکانوں سے بلندوبالا عمارتیں وجود میں آئی او رلوگوں کے ذہنوں میں ایک سوال نے جنم لیا ،گھر یا اپارٹمنٹ ؟ ۔

 رہائش کے جدید تقاضوں اور آسان ترین مستقبل آج بھی افراد کے ذہنوں میں ایک دھندلہ خاکہ لیے ہے۔ یہی وجہ ہےکہ بیشتر لوگ صحیح وقت پر مناسب فیصلہ کرنے سے ڈرتے ہیں ۔آپ جوبھی  منتخب کرتے ہیں اس کا انحصار فوائد اور نقصانات پر ہونا چاہیے۔۔لہٰذا جائزہ لیتے ہیں کہ موجودہ بدلتے دور میں گھر سے بہتر ایک اپارٹمنٹ کیونکر ہو سکتا ہے؟

دیکھ بال  اور تزئین و آرائش

اپارٹمنٹ میں جانے کی سب سے بڑی وجہ اس کی دیکھ بھال میں آسانی ہے۔جب آپ اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں تو آپ کو اس کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔رنگ تبدیل کروانا،مکینیکل یا پلمبرنگ کے مسائل  ، یا ٹپکتی ہوئی چھت کو ٹھیک کرنا اپارٹمنٹ کے عملے کی ذمہ داری ہے۔ آپ کو بس فون اٹھانا ہے اور  عملے کو آگا کرنا ہے۔

سیکورٹی اور حفاظت

اپارٹمنٹ بمقابلہ گھر کے فوائد اور نقصانات پر غور کرتے وقت، سیفٹی ہمیشہ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ ملٹی یونٹ رہائش گاہ میں رہنے سے اضافی سیکیورٹی ملتی ہے جو آپ کو گھر میں نہیں مل سکتی ہے ۔ اپارٹمنٹس میں حفاظتی اقدامات ہوتے ہیں جیسا کہ کنٹرولڈ اینٹرنس (داخلے کے نظام) نگران کیمرے اور موقع پر موجود سیکیورٹی گارڈز وغیرہ۔ علاوہ ازیں پڑوسیوں کی قربت بھی سیکورٹی کا ایک اضافی کام کرتی ہے۔ اور رہائشیوں کو ذہنی سکون فراہم کرتی ہے۔ خاص طو رپر اکیلے رہنے والے افراد خود کو حفاظتی حصار میں محسوس کرتے ہیں۔ اور کسی بھی اجنبی کے اچانک وارد ہونے یا کسی بھی غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنے سے محفوظ رہتے ہیں۔

اپارٹمنٹ-یا-گھر-apartment-vs-house

مزید پڑھیں

رئیل اسٹیٹ پراپرٹی خریدنے کے لیےچند اہم عوام

جدید سہولیات

اپارٹمنٹ کمپلیکس اکثر سہولیات کی ایک وسیع رینج پیش کرتے ہیں۔ اور معیار زندگی بہتر طور پر بڑھا سکتے ہیں۔ فٹنس سینٹرز، سوئمنگ پولز اور روف ٹاپ ریسٹونٹ جیسی سہولیات تک آسان رسائی فراہم کرتے ہیں ۔ مزید یہ کہ رہائشیوں کو کمپلیکس سے دور جائے بغیر جدید طرزِ زندگی سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملتا ہے۔

سرمایہ کاری

اگر آپ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو اپارٹمنٹ بہترین انتخاب ہے کیو ں کہ گھر کے مقابلے میں اپارٹمنٹ بیچنا عام طور پر آسان ہوتا ہے ۔آ پ کم قیمت پر لے کر اسے زیا دہ میں بیچ  سکتے ہیں یا اسے کرائے  پر دے کربھی ماہانہ آمدن بنا سکتے ہیں صرف اس وجہ سے کہ اس کی مانگ زیادہ ہے، بہت سے خریدار گھروں کے مقابلے میں فلیٹس کو ترجیح  دیتے ہیں۔

کم لاگت

بہت سے لوگ اپارٹمنٹس پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ مکانات سے سستے ہوتے ہیں۔ ہر ماہ ادائیگی کے لیے بھی  کم لاگت آتی ہے۔

مثال کے طور پور دارالحکومت اسلام آباد میں  سفائیر بلڈرز اینڈ ایسو سی ایٹس کے  پراجیکٹ” اوپل مال ” کے ریٹس بہت مناسب  ہیں ۔بحریہ پیراڈائز جیسی پرائم لوکیشن پر آپ کو اوپل مال  میں  لگژری اپارٹمنٹ مسحور کن نظارے کے ساتھ صرف  بیس ہزار پر سکوائر فٹ میں ملے گا ۔ صرف یہی نہیں بلکہ یہ آپ  کو آسان ماہانہ اقساط پر مبنی پیمنٹ پلان بھی فراہم کرتے ہیں۔

مختصر مدت کے لیے اپارٹمنٹ بہترین آپشن

اگر آپ ایسے نہیں ہیں جو ایک ہی جگہ پر طویل عرصے تک رہنا پسند کرتے ہیں تو اپارٹمنٹ میں رہنا آپ کے لیے بہترین  ہے۔ جب بات اپارٹمنٹ بمقابلہ گھر کی ہو تو، ایک اپارٹمنٹ آپ کو آزادی دیتا ہے کہ آپ جب چاہیں آسانی سے منتقل ہو جائیں۔ اپارٹمنٹ میں رہنا تناؤ اور پیچیدگیوں کو آسانی کے ساتھ دور کرتا ہے۔

تجزیہ

اپارٹمنٹس  ، اضافی سہولیات ،سکیورٹی ،مناسب قیمتیں اوربہترین  کمیونٹی فراہم کرتے ہیں۔ اپارٹمنٹ بمقابلہ گھر کے درمیان فیصلہ کرتے وقت، یہ واضح ہے کہ پاکستان میں گھر  میں  رہنے کے برعکس  اپارٹمنٹس میں منتقل ہونے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔اگرچہ اپارٹمنٹ اور مکان کے درمیان انتخاب کا انحصار بالآخر انفرادی ترجیحات اور حالات پر ہوتا ہے۔ تاہم یہ بات ناقابل تردید ہے کہ اپارٹمنٹس بہت سے فوائد پیش کرتے ہیں۔ اور زیادہ سے زیادہ لوگ اپارٹمنٹ میں رہنے کے فوائد تسلیم کرتے ہیں۔

سفائیر بلڈرز اینڈ ایسوسی ایٹس ،بھی معاشرے کی ضروریات  کو دیکھتے ہوئے اسلام اباد اور مری میں پریمیم مقام پر اپارٹمنٹس کا مثالی فیوژن پیش کرتا ہے ۔ یہ ایک معروف رئیل اسٹیٹ  کمپنی ہے جس کاکردار ناقابلِ فراموش ہے۔ جو اپنی کلائنٹ پر مبنی پالیسیوں اور عمدہ کام کی وجہ سےنامور ہے ۔ہمارے شاندار پروجیکٹ جن میں اوپل مال اینڈ لگژری سویٹس ،اوک وسٹا  لگژری سروس اپارٹمنٹس اور اومیگا مال شامل ہیں ۔ہم اپنے کلائنٹس کو اعلی معیاری سروسز دینے اور انہیں اپنے پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کرکے بھاری منافع حاصل کرتے ہوئے دیکھ کر بے حد خوشی محسوس کرتے ہیں۔

 ہمارے پروجیکٹس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کریں یا ہمارے سوشل میڈیا پیجز کو فالو کریں

About the Author: سندش اعوان

سندش اعوان شعبہ سوشیالوجی میں گریجویٹ ہیں۔جواردو بلاگ نگاری کرتی ہیں۔اور دوسال سے سفائیر بلڈرز اینڈ ایسوسی ایٹس میں مارکیٹنگ اینڈ ریسرچ اینالسٹ کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

Leave A Comment

continue reading

Related Posts

  • 0.1 min readPublished On: May 9, 2024
    Read More
  • 3.4 min readPublished On: March 28, 2024
    Read More
  • 0 min readPublished On: March 21, 2024
    Read More