گھر-میں-آگ-کے-خطرات

Share This Story, Choose Your Platform!

 گھر میں آگ کے خطرات اور ان سے بچاؤ کے انتظامات

جدت پسندی اور انسانی ترقی نے جہاں انسان کے لیے بہت ساری سہولیات پیدا کی ہیں وہاں انسانی حیات کے لیے کچھ خطرات بھی جنم لے رہے ہیں، ان میں سب سے بڑا خطرہ آتش زدگی ہے۔

 جدید دور کی روز مرہ زندگی میں گھر، آفس، فرنیچر ، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، ٹرانسپورٹ، موبائل، کاسمیٹکس، ادویات، لباس اور برقی آلات سے لے کر انسان کے اردگرد پائی جانے والی زیادہ تر اشیا آگ کا باعث بننے اور آگ پکڑنے والی ہیں جو آتش زدگی کے واقعات میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔ جن کی وجہ سے قیمی جان و املاک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

گزشتہ دنوں، شمالی عراق کے علاقے قراقوش میں ایک شادی کی تقریب میں آتشزدگی کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔جس کی وجہ ہنگامی راستوں کی کمی تھی جس نے حالات کو بدتر بنا دیا، کیونکہ زیادہ تر مہمانوں نے ہال کے مرکزی داخلی دروازے کا استعمال کرتے ہوئے وہاں سے نکلنے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر بھگدڑ مچی۔

ان حالات  کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک جامع و مکمل تحریر قارئین کی نذرکی جا رہی ہے جس پہ عمل کر کے ان واقعات کی روک تھام اور حفاطتی تدابیر کا ممکن بنیا جاسکتا ہے۔

اگر آپ  گھر یا کسی بھی اونچی اور کثیرالمنزلہ رہائشی یا کمرشل عمارت میں رہتے ہیں یا کام کرتے ہیں تو چند سوالوں کے جواب ضرور معلوم ہونے چاہئیں۔

عمارت میں آگ لگنے اور دھواں بھرنے کی صورت میں کیسے باہر نکلنا ہے؟ قریب ترین راستہ کونسا ہے؟ ایمرجنسی ایگزٹ دروازے جام ہوں یا بہت زیادہ لوگوں کی وجہ سے راستہ بلاک ہو گیا ہو، ہال ،ملبے یا لوگوں کے ہجوم سے بند ہو جائیں تو کیا کرنا چاہیئے۔

ان سوالات کے جوابات کے بارے میں پہلے سے سوچنا آپ کو آگ لگنے یا دیگر ہنگامی صورتحال کے دوران محفوظ رکھ سکتا ہے۔

گھریلو آگ کی اقسام

ماہرین نے گھر میں لگنے والی آگ کو پانچ اقسام تقسیم کیا ہے ۔

پہلی قسم کی آگ

جو کہ ٹھوس چیزوں جیسے پلاسٹک ، کاغذ ، لکڑی وغیرہ میں لگتی ہے۔

دوسری قسم

جو مائعات جیسے پیٹرول، مٹی کے تیل سے لگتی ہے۔

تیسری قسم

جو مختلف گیسوں کےنتیجے میں بھڑکتی ہے۔

چوتھی قسم

جو دھاتوں (المونیم اور میگنیشیم وغیرہ ) سے لگ سکتی ہے۔

پانچویں قسم

جو کوکنگ آئل وغیرہ سے لگتی ہے۔

برقی آلات سے لگنے والی آگ کی قسم میں ایک عام تاثر یہ پایا جاتاہے کہ جب بھی آگ لگے اس پر پانی ڈال دولیکن ایسا کرنا ہرقسم کی آگ کیلئے مناسب نہیں ہے کیونکہ ہوا میں موجود آکسیجن ملنے سے آگ مزید بھڑک سکتی ہے۔ اس ضمن میں بھی آگہی کی ضرورت ہے۔

گھر-میں-آگ-کے-خطرات

مزید پڑھیں

ڈیجیٹل دور؛سکرین ٹائم مسرور کن یا خاموش قاتل؟

آگ بجھانے والے آلات

ہر گھر میں آگ بجھانے والا ایک آلہ تو لازمی ہونا چاہئے۔ آگ بجھانے والے آلات کو فائر ایکسٹنگویشر (Fire Extinguisher)کہا جاتا ہے۔ جس طرح آگ مختلف اقسام کی ہوتی ہے، اسی طرح اسے بجھانے کیلئے فائر ایکسٹنگویشر بھی مختلف ہوتے ہیں، مثلاً واٹر ایکسٹنگویشر، فوم ایکسٹنگویشر، ڈرائی کیمیکل ایکسٹنگویشراور کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO2)ایکسٹنگویشر۔

یہ تمام فائر ایکسٹنگویشرز مارکیٹ میں بآسانی دستیاب ہوتے ہیں اور ان پر لگے لیبل سے پتہ چل جاتا ہے کہ انہیں کن حالات میں اور کیسے استعمال کرنا ہے۔ اس کے علاوہ دوران تعمیر یا مکان میں شفٹ ہونے سے پہلے اسموک ڈیٹیکٹر اور ہیٹ ڈیٹیکٹربھی لگوائے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آگ بجھانے کی تدابیر میں فائر بلینکٹ کو بھی شامل کیا جاسکتاہے۔ عموماً دن کے اوقات میں خواتین گھر میں اکیلی ہوتی ہیں، اس لیے انہیں فائر ایکسٹنگویشر کا استعمال لازمی سیکھنا چاہئے تاکہ خدانخواستہ آگ لگنے کی صورت میں فوری سد باب کیا جاسکے۔

کچن میں احتیاط

زیادہ کیسز میں گھر میں لگنے والی آگ کچن سے شروع ہوتی ہے، جس میں سےاکثرآگ فرائی پین جیسے برتنوں کے استعمال کے نتیجے میں لگتی ہے۔ لہٰذا کچن میں کام کرنے والی خواتین کو انتہائی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے اور انہیں چولہے کو جلتا چھوڑ کر کسی اور کام، خاص طور پر موبائل استعمال کرنے میں مصروف نہیں ہونا چاہئے۔ کسی بھی قسم کا کپڑا چولہے کے پاس نہ رکھیں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ اوون، چولہے، گرل فین اور دیگر آلات پر کسی قسم کا گھی، تیل یا چکنائی نہ لگی ہو کیونکہ یہ جلد ہی آگ پکڑ لیتے ہیں۔ آگ لگنے کی صورت میں تمام تر حفاظتی اقدامات اور آگ بجھانے کے آلات استعمال کرنے کے باوجو د بھی اگر آگ نہ بجھ رہی ہو توکچھ مشوروں پر عمل کریں ۔

حفاظتی اقدامات اور آگ بجھانے کے آلات استعمال کرنے کے باوجو د بھی اگر آگ نہ بجھ رہی ہو توکچھ مشوروں پر عمل کریں ۔

افراتفری میں حواس کھونے سے بہتر ہےکہ خود کو پرسکون رکھتے ہوئے تمام لوگوں کو وہاں سے نکالنے کی کوشش کریں۔

آگ کی وجوہات جاننے کی کوشش نہ کریں بلکہ کسی محفوظ مقام پر پہنچ کر فائربریگیڈ کو فون کریں ۔

 کمرے میں دھواں بھر رہا ہوتو رینگ کر نکلنے کی کوشش کریں۔ دھواں ہوا سے ہلکا ہوتا ہے ، آپ زمین سے قریب رہتے ہوئے بآسانی باہر نکل سکیں گے اور دم بھی نہیں گھٹے گا۔

دروازہ کھولنے سے قبل اس کا ہینڈل یا ناب چیک کرلیں، بہت زیادہ گرم ہونے سے کہیں آپ کا ہاتھ نہ چپک جائے یا زخمی ہو جائے۔

 دروازہ اگر بہت گرم ہے تو اس کا مطلب ہے کہ دوسری طرف آگ ہے ، اسے کھولنے کی کوشش نہ کریں ورنہ دروازے کے کھلتے ہی آگ آپ تک پہنچ سکتی ہے۔

 خدانخواستہ آ پ کو یا کسی اور کو آگ لگ جائے تو بھاگیں مت بلکہ زمین پر لیٹ جائیں اور اپنے دونوں ہاتھوں سے چہرے کو ڈھانپ کر کروٹیں لیں۔ آپ بھاگیں گے تو ہوا کی وجہ سے آگ مزید بھڑکے گی۔

اگر قریب کوئی بھاری کمبل یا چادرہو تو فوراً آگ والے حصے پر ڈالیں تاکہ وہ فوری طور پر بجھ سکے، یہ طریقہ بچوں اور خواتین کو لازمی سکھانا چاہئے۔

نقطہ نظر

موجودہ دور رئیل اسٹیٹ کا دور ہے جہاں کثیر منزلہ عمارتوں کا رحجان زیادہ ہے  اور آتش زدگی کے خطرات بھی، ایسے میں سفائیر بلڈرز اینڈ ایسوسی ایٹس اپنے پروجیکٹس میں آگ سے بچاؤ کے حفاطتی اقدامات کی یقین دہانی کراتا ہے ۔ اوپل مال اینڈ لگژری سویٹس ،اور اوک وسٹا میں فائر فائٹنگ سسٹم اور ایمرجنسی ایگزیٹ کا مناسب انتظام کیا گیا ہے،تاکہ رہائشیوں کی قیمتی زندگیوں اوراملاک کو کسی بھی نقصان سے بچایا جا سکے۔

یہ ایک معروف رئیل اسٹیٹ  کمپنی ہے  ۔ جو اپنی کلائنٹ پر مبنی پالیسیوں اور عمدہ کام کی وجہ سےنامور ہے ۔۔ہم اپنے کلائنٹس کو اعلی معیاری سروسز دینے اور انہیں اپنے پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کرکے بھاری منافع حاصل کرتے ہوئے دیکھ کر بے حد خوشی محسوس کرتے ہیں۔

ہمارے پروجیکٹس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کریں یا ہمارے سوشل میڈیا پیجز کو فالو کریں۔

About the Author: سندش اعوان

سندش اعوان شعبہ سوشیالوجی میں گریجویٹ ہیں۔جواردو بلاگ نگاری کرتی ہیں۔اور دوسال سے سفائیر بلڈرز اینڈ ایسوسی ایٹس میں مارکیٹنگ اینڈ ریسرچ اینالسٹ کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

Leave A Comment

continue reading

Related Posts

  • 0 min readPublished On: March 21, 2024
    Read More
  • 0 min readPublished On: March 12, 2024
    Read More
  • 0.1 min readPublished On: March 7, 2024
    Read More